18-09-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاہور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی ہے اور نواز شریف نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین کے مترادف ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی جسے قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اس کی مزید سماعت یکم اکتوبر کو مقرر کردی۔