08-08-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی جی ٹی روڈ ریلی کی شکل میں روانگی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

دائر رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کے نااہلی فیصلے پر احتجاج کااعلان کیا،اسلام آباد میں دفعہ ایک سوچوالیس کا نفاذہے، ایسےمیں ریلی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ لیگی اور پی ٹی آئی کارکنان کا ٹکراؤ ہوسکتا ہے! اجازات نہ دی جائے۔

جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ ریلی پنجاب سے شروع ہو تو کیا عدالت نوازشریف کو روک سکتی ہے؟درخواست گزار نے دلائل میں کہا کہ عمران خان کے دھرنے پر عدالت نے ہدایات دی تھیں ۔درخواست میں نواز شریف، وزارت داخلہ، ڈی سی اسلام آباد اور چیف سیکرٹری پنجاب فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ نااہلی کے بعد نوازشریف نے وزیراعظم رائے ونڈ جاتی امرا پہنچنے کیلئے مری سے اسلام آباد اور کل اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈریلی کی شکل میں لاہورجانے کا فیصلہ کیا ہے۔