03-11-2017

سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدرکے خلاف مالی بدعنوانی سے متعلق نیب ریفرنسزکی سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر مالی بدعنوانی سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ نوازشریف پیشی میں اہم دستاویزات بھی ساتھ لائے تھے جبکہ انہوں نے عدالت میں عزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پچاس پچاس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے بھی جمع کرادیئے۔