16-11-2017

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

 چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے  آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی جانب سے میاں  نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کردیئے۔