05-10-2017

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجا پرویز اشرف کے خلاف نیب ریفرنس ختم کردیا گیا ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق راجا پرویز اشرف کے خلاف بد عنوانی اور کرپشن کا کوئی ٹھوس ثبوت /مواد نہیں ملا  جس پر  نیب ایگزیکٹو بورڈ نے  نیب ریفرنس  ختم کرنے کےفیصلے کی منظوری دے دی۔راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس میں تحقیقات ہورہی تھی جو گزشتہ تین سال سے جاری تھی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ  نے سابق چیئرمین متروکہ املاک آصف ہاشمی اور سابق وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی عظمت حیات کے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات کے تحت دو ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری  بھی دے دی ۔