July 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سابق وزیر اعظم کے خلاف انداج مقدمہ سے متعلق درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

15-05-2018

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ سے متعلق دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا  ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے میاں نواز شریف کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے  وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ  نواز شریف کے 12 مئی کے بیان کو بھارت نے پاکستان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے اعتراف کے طور پر لیا ہے۔لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے  کہ ڈی جی ایف آئی اے کو نواز شریف کے خلاف کارروائی کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Related posts