December 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا

06-10-2018

احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

 نیب نے  آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکینڈل کیس میں گرفتار ملزم  سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا ۔

نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ  شہباز شریف نے اختیارات سے تجاوز کرکے اس  کا ناجائز استعمال کیا، آشیانہ اقبال کا کنٹریکٹ لطیف اینڈ سنز سے منسوخ کر کے کاسا ڈویلپرز کو دیا گیا، شہباز شریف کے غیر قانونی اقدام سے کروڑوں روپے کا قومی خزانے کا نقصان ہوا۔اس لئے ملزم سابق وزیراعلیٰ سے مزید تفتیش درکار ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کےلئے اسے  14 روز کیلئے جسمانی ریمانڈ  پر نیب کے حوالے کیا جائے ۔

 شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے نیب کی درخوست کی مخالفت  کرتے ہوئے دلائل دیئے ۔ فاضل عدالت نے بعد میں نیب کی درخواست منظور کرکے شہباز شریف کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردیا۔

Related posts