04-05-2018

سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کےخلاف دائر اپیل پر سماعت کے لیے تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا جو 7 مئی کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف اپیل کی سماعت کےلیے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے

 واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار عثمان ڈار کی درخواست پر 26 اپریل کو فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا تھا اور آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ان کی نااہلی بھی تاحیات قرار دی گئی۔