August 17, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

04-12-2017

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کیخلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائرآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

ریفرنس کی سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے وکیل نے اپنے مؤکل کی میڈیکل رپورٹ پیش کی اور عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکی جائے،

نیب پراسیکیورٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار جان بوجھ کر مفرور ہیں، اشتہاری قرار دیا جائے۔

Related posts