July 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس سماعت ملتوی

20-06-2018

احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 27جون تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی ،صدر نیشنل بینک سعید احمد سمیت تینوں نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جج محمد بشیر نے کہاکہ صدرنیشنل بینک سعید احمد کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ ہے ،تفصیلی فیصلہ لکھنے میں وقت درکارہے جس کے مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا جائےگا۔

گواہ پرجرح جاری تھی کہ عدالت نے سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔

Related posts