22-05-2018

سپریم کورٹ  میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی تاحیات نااہلیت کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کے دوران اپیل کنندہ خواجہ آصف کے وکیل نے دلائل مکمل کر لئے ہیں جبکہ آئندہ سماعت پر عثمان ڈار کے  وکیل دلائل پیش کرینگے۔

جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس سجادعلی شاہ پرمشتمل سپریم کورٹ کے  تین رکنی بنچ نے  اپیل کی سماعت کی۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے دلائل مکمل کیں تاہم عثمان ڈار کے وکیل اگلی پیشی پر دلائل دیں گے ۔

 فاضل عدالت نے  کیس  کی  مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی ۔