01-06-2018

سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف اپیل منظور کرلی اور ان کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دے دی ہے۔

 جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس سجادعلی شاہ پرمشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے دائر اپیل کی سماعت کی ۔

 عدالت نے دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جسے سناتے ہوئے فاضل عدالت نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اہل قراردے دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کو انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔