23-02-2017

لاہور ہائی کورٹ نے سابق اور موجودہ وزرا ءکی کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی ہے۔

 دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا  کہ موجودہ اور سابق وزیروں نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے، لہذا وزراءکی کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔

دوران سماعت  وفاقی حکومت کی  جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایسی درخواستیں عدالتوں کا وقت ضائع کرنے کے برابر ہیں اور ایسی درخواستیں حکومتوں کو بدنام کرنے کیلئے دائر کی جاتی ہیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے۔