23-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے نیب خیبر پختونخوا کو سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی محب اللہ کو ہراساں کرنے روکتے ہوئے  جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف نیب نے پہلے ہی ایک ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں ان پر پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے تاہم نیب نے اب اسے اسی نوعیت کی دوسری انکوائری میں شامل کرکے نوٹس جاری کیا ہے اور اسے ہراساں کیا جا رہا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا نیب کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے ۔