05-06-2017

سندھ ہائی کورٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے سابق چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سنایا، جسے جسٹس جنید غفار کی سربراہی میںس سندھ ہائی کورٹ کے   2 رکنی بینچ نےچھبیس مئی کو محفوظ کیا تھا۔

ڈاکٹر عاصم  کی جانب سے  12 اپریل کوسند ھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، لہذا ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے ۔