16-10-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور سپریم کور ٹ کے دیگر ججز اور رجسڑار نے سابق چیف جسٹس پاکستان اجمل میاں کے انتقال پرگہرے غم اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججز نے سابق چیف جسٹس پاکستان اجمل میاں کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اس صدمے کو برداشت کرنے کی بھی دعا کی ہے۔