08-03-2017

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ  جو  84 سال کی عمر میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے انہیں کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا  ہے۔ان کی  نماز جنازہ میں اہم سیاسی و مذہبی شخصیات ،ججز اور قانون دانوں کی بڑی تعداد  نے شرکت کی ۔

  4 جون 1994ء سے 3 دسمبر 1997ء تک سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس رہنے والے سید سجاد علی شاہ منگل کے روز ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔