21-09-2017

پشاور کی احتسا ب عدالت نے سابق ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسد علی شاہ کے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں عدم پیشی پر استعاثہ کے گواہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج اسد حمید نے دائر ریفرنس کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کوبتایا گیاکہ استعاثہ کے گواہ شاہ نواز عدالتی احکامات کے باوجود بیان ریکارڈ کرنے کےلئے پیش نہیں ہوئے ہیں جس پر فاضل عدالت نے اس کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے نو اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔