02-06-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج اسد حمید خان نے سابق ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر مقرب شاہ کے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں پٹواری کی عدم حاضری پر اس کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے اسے اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

دوران سماعت عدالت کوبتایا گیا کہ ریفرنس میں استعاثہ کے گواہ موضع کمبوہ پشاور کے پٹواری میر زمان عدالت میں پیش نہیں ہورہا ہے جس پر فاضل عدالت نے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور تحصیلدار کو پٹواری کے خلاف کاروائی کرنے اور اسے سات جولائی تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔