03-03-2017

قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے سابق ڈی سی او پشاور سراج خان کے خلاف غیر قانونی اثاثوں سے متعلق تحقیقات مکمل کرکے گیارہ کروڑ روپے مالیت کا ریفرنس پشاور کی احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے ۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق سابق ڈی سی او پشاور سراج خان پر الزام ہے کہ اس نے دوران ملازمت اپنے آمدن سے بڑھ کر اثاثے بنائے جن میں پشاور سمیت دیگر علاقوں میں فلیٹس اور گھر شامل ہیں ۔ نیب کے تفتیشی افسر نے ان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے گیارہ کروڑ روپے مالیت کا ریفرنس احتساب عدالت پشاور کے جج محمداظہر کی عدالت میں دائر کر دیا ہے جس کی سماعت آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔