20-02-2017

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بین الا اقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

شارجہ میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کرکٹ کوخداحافظ کہہ چکا،صرف چاہنے والوں کیلئےکھیل رہاہوں۔

شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔ لاہور میں ممکن نہ ہوا تو کراچی اور پنڈی کے آپشنز موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی کرکٹرنہیں آتےتومقامی کھلاڑیوں کےساتھ ہی کھیلیں۔ امیدہے پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملےپراچھافیصلہ کرےگا۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے لیے ان کی فاونڈیشن اہم ہے۔