January 16, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی تحقیقاتی کمیشن نے سابق کور کمانڈر سمیت دیگر کو طلب کرلیا

12-01-2019

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیئے گئے عدالتی  کمیشن نے سابق کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمان کو طلب کرلیا ہے۔

 ترجمان عدالتی کمیشن کے مطابق  پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد ابراہیم کی سربراہی میں قائم کمیشن نے سابق آئی جی ناصر درانی، سابق ہوم سیکرٹری اختر علی شاہ اور ڈی آئی جی شیر عالم شنوری کو بھی طلب کرلیا ہے جبکہ سانحہ کے وقت اے اپی ایس بورڈ آف گورنر کے چیئرمین ،اے پی ایس کے میڈیکل آفیسر، اور سیکریٹری بورڈ آف گورنر کو بھی بلایا گیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق عدالتی کمیشن نے چیف سیکریٹری اور وزارت دفاع سے بیانات کے لیے شیڈول مانگا ہے، کمیشن نے سابق سی سی پی او اعجاز اور سانحے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار  وصال کو بھی طلب کیا ہے،اس کے علاوہ عدالتی کمیشن نے دیگر اہم شخصیات اور حکام کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔

Related posts