10-05-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ 2 ماہ کے اندر واقعے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 سے زائد طلباء سمیت 144 افراد شہید ہوئے گئے تھے۔