November 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء یادگار کی عدم تعمیر پر متعلقہ حکام کو نوٹس ، رپورٹ طلب

09-11-2018

پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا یادگار کی عدم تعمیر پر ڈائر یکٹر جنرل  پی ڈی اے اور سیکرٹری ہائیر ایجوکشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر رپورٹ پیش کرنے  کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

جسٹس افسر شاہ اور جسٹس عبد الشکور پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایاگیا کہ 31 مئی کو پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یادگار بنانے کی ہدایت جاری کی اس سلسلے میں شہدا ء کے والدین اور متعلقہ حکام کے درمیان اجلاس ہوا جس میں والدین نے تین مقامات کا انتخاب کیا تاحال رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی ۔

عدالت عالیہ نے ڈی جی پی ڈی اے اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ عدالت میں جمع کرنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک کےلئے ملتوی کر د ی۔

Related posts