03-07-2017

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

چیف جسٹس  لاہور ہائی کورٹ نے  شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات کا حکم دیا جائے ۔

چیف جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔

عدالت نے پنجاب اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا جبکہ آئندہ سماعت پر آئل ٹینکر سے متعلق قواعد و ضوابط طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔