October 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق عوامی تحریک اور سابق آئی جی پنجاب کی درخواستیں مسترد

  26-09-2018

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں  تین رکنی فل بنچ نے عوامی تحریک کی اور سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی الگ الگ درخواستوں پر محفوظ کردہ  فیصلہ سنا دیا ہے ۔

  تین رکنی فل بنچ نے دو ایک کے تناسب سے عوامی تحریک کی 9 سیاست دانوں سمیت 3 بیورو کریٹ کے نام استغاثہ میں شامل کرنیکی درخواست مسترد کردی۔

فل بنچ کے سربراہ جسٹس قاسم علی خان نے اپیل مسترد کرنے کے اپنے ساتھی ججز کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اختلافی بھی نوٹ تحریر کیا۔

فل بنچ نے سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا جس میں عدالت سے  استدعا کی گئی  تھی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ سے ان کا نام خارج کیا جائے کیونکہ ان کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔

Related posts