12-09-2017

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ کی معلومات منظر عام پر لانے کے لئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔

دائر رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا  گیاکہ سانحہ ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ منظر عام پر آنے سے ذمہ داروں کا تعین ہو گا، کیا وجہ ہے کہ رپورٹ منظر عام پر نہیں آ رہی۔ انکوائری رپورٹ منظر عام پر لا کر مقتولین کے ورثاء کو جلد انصاف کی فراہمی کا عمل ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ متاثرین کو فراہم کرنے اور منظر عام پر لانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

 عدالت نے سماعت 7 روز کے لیے ملتوی کرتے ہوئے فریقن سے جواب طلب کر لیا۔