December 16, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سانحہ ماڈل ٹاون پر نئی جے آئی ٹی کی حکومتی آمادگی پر دائر آئینی درخواست نمٹا دی گئی

06-12-2018

سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون کی بیٹی بسمہ کی آئینی درخواست کی سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے حکومت کی جانب سے وقوعہ کی تحقیقات کیلئے نئی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی)کی تشکیل پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جس پر فاضل عدالت نے صوبائی حکومت کو سارے واقعہ کی از سر نو تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔فاضل عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ٹرائل کورٹ کو دی جا ئے گی۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس  شیخ عظمت سعید ،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشتمل سپریم کورٹ  لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو اس کیس کی از سر نو تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق عدالت کے اختیارات کے حوالے سے معاونت کرنے کی ہدایت کی تو فاضل وکیل نے کہاکہ عدالت اس سلسلے میں مجاز ہے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کے استفسار پر کہا کہ حکومت پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹائون کی از سر نو شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس پر فاضل عدالت نے  دائر درخواست نمٹادی۔

Related posts