10-02-2017

سپریم کورٹ میں سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس میں وزرات داخلہ کے وکیل مخدوم علی خان نے کیس سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ میں سانحہ کوئٹہ کی ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزارت داخلہ کے وکیل مخدوم علی خان نے کیس سے دستبردار ہوتے ہوئے کہا کہ نجی وکلاءکی خدمات کے فیصلے کے بعد کیس کی پیروی کرنا مناسب نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سرکاری اداروں کو نجی وکلاءکی خدمات حاصل نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔