13-02-2017

سپریم کورٹ میں‌ سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ پرعمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 کے افسران کوجاری شوکاز واپس لے لئے گئے ہیں۔

 جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے دو رکنی بنچ نے سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ پرعمل درآمد کیس کی سماعت  کی۔

عدالت نے بلوچستان  حکومت کوتمام سیکریٹریز کو کیڈرپوسٹ کے ہی بھرتی  کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے بلوچستان کے گریڈ 20 کے افسران کوجاری شوکازواپس لے لئے.

ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت میں موقف اپنایاکہ سپریم کورٹ ڈیپوٹیشن اور نان کیڈر کے خلاف حکم جاری کرے،عدالتی احکامات پرعمل کرتےہیں تو افسران حکم امتناع لے لیتے ہیں.جس پر عدالت  نے ہدایت کی کہ  نان کیڈراورڈیپوٹیشن کے کیسز بلوچستان ہائی کورٹ کوپیش کریں اور بلوچستان ہائیکورٹ آرٹیکل212کے تحت کیسزکا فیصلہ کرے۔