06-11-2017

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور افغانستان و بھارت سے سپلائی بند ہونے کے باعث ٹماٹر 200 اور پیاز 100روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے اور دو دنوں میں پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہریوں کو خرید و فروخت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹماٹر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث اس کے استعمال میں بھی کمی آ رہی ہے جبکہ ایران سے بھی ٹماٹر کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔ عوام نے حکومت سے سبزیوں کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔