14-02-2017

پشاور کی احتساب عدالت نے پشاور سبزی منڈی کی دکانوں اور مارکیٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی آڑ میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کرنے کے الزام میں ملوث سابق سیکرٹری زراعت افسر خان سمیت پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کےلئے بائیس فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزمان سابق سیکرٹری زراعت افسر خان ، سابق ڈائریکٹر جنرل زراعت سیف اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر  زراعت انعام اللہ ، سابق چیئرمین فو ڈ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ  سمیت پانچ ملزمان پرا الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھا کر پشاور پھندو روڑ پر واقع سبزی منڈی کے آس پاس دکانوں اور مارکیٹوں کو غیر قانونی طور پر منظور نظر افراد کو الاٹ کرکے کروڑوں روپے خورد برد کئے جس پر نیب نے تحقیقات مکمل کرکے باقاعدہ طور پر ریفرنس عدالت میں دائر کیا تھا عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کےلئے ریفرنس پر سماعت بائیس فروری تک ملتوی کردی ۔