31-07-2017

سرمایہ کاری بورڈ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ملک میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے پر کام کررہا ہے ۔

سرمایہ کاری بورڈ ترجمان کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مختلف راستوں کی توسیع کی غرض سے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے 46 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے نو مقامات کو اقتصادی راہداری کے تحت ترجیحی زونز قرار دیا گیا ہے۔