19-04-2017

سرکاری حج سکیم کے تحت پشاور سمیت  ملک بھر میں حج درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے ۔ د و دنوں کے دوران بنکوں کی مقررہ شاخوں میں اب تک ایک لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔

 حکام کے مطابق رجسٹریشن کا عمل اس ماہ کی چھبیس تاریخ تک جاری رہے گا اور اٹھائیس تاریخ کو قرعہ اندازی کی جائے گی ۔کامیاب امیدواروں کو خطوط اور ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدواروں کی قرعہ اندازی کے نتائج ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ایم او آر اے ڈاٹ جی او وی ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے اور ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ حج انفو ڈاٹ اوآر جی پر دستیاب ہوں گے ۔