25-07-2017
سرکاری حج اسکیم کے تحت پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ شیڈول کے پہلے روز 8 پروازوں سے ایک ہزار 954 عازمین فریضہ حج کیلئے سعودی عرب روانہ ہوئے۔
پہلی سرکاری حج فلائٹ رات 2 بج کر 35 منٹ پر اسلام آباد سے 329 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔ وفاقی وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف نے اسلام آباد سے عازمین حج کو الوداع کیا۔ کراچی سے وزیرمملکت مذہبی امور پیرامین الحسنات عازمین حج کو الوداع کیا جبکہ پشاور سے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور لاہور سے سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود عازمین حج کی پہلی پرواز کے عازمین حج کو الوداع کیا۔