10-05-2017

لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری حج کوٹہ الاٹمنٹ کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکومت نے 60فیصد کوٹہ سرکاری ٹور آپریٹرز اور 40فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو دینا تھا لیکن حج پالیسی میں اس عدالتی حکم کونظرانداز کیا گیا ہے۔

 سرکاری وکیل نے نشاندہی کی کہ سرکاری حج سکیم اب مکمل طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے، یہ درخواست غیر موثر ہے۔

 عدالت نے دونوں طرف سے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرخارج کر دی۔