04-05-2018

سپریم کورٹ نے سرکاری رقوم خورد برد کیس میں لاہور کے 7 سول ججز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار کی سربرا ہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکلوانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

 عدالت نے  کہا کہ  کیس لاہورہائی کورٹ کو بھجوارہے ہیں، اگر ججز خورد برد میں ملوث نکلیں تو کارروائی کی جائے۔