05-05-2017

وفاقی وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں سے اپنی رقوم واپس لینے کی درخواست کردی۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے افراد اپنی رقوم اپنے متعلقہ بینکوں سے واپس لے لیں۔