12-10-2017

پشاورکی احتساب عدالت نے سرکاری ملازمین کے پنشنز میں خور دبرد کرنے کے الزام میں جنڈولہ ڈیرہ اسماعیل خان کے پوسٹ ماسٹر علاو الدین کو تین سال قید بامشقت اور ایک کروڑ ستاون لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔

نیب کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے سرکاری ملازمین کی پنشنز کی مد میں نو مہینے کےد وران جعل سازی کے ذریعے قومی خزانے سے کروڑوں روپے خودبرد کئے تھے ۔