14-09-2017

صوبے کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلے پانچ اکتوبر سے شروع ہوں گے ۔

جائنٹ ایڈمیشن کمیٹی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریض انیس ستمبر مقرر کی گئی ہے ، حافظ القرآن ٹیسٹ اکیس ستمبر کو ہوگا ، عبوری میرٹ لسٹ چھبیس ستمبر جبکہ فائنل میرٹ لسٹ تین اکتوبر کو جاری کی جائے گی اس طرح داخلوں کے بعد تیس اکتوبر کو تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا۔