16-06-2017

احتساب عدالت پشاور کے جج نوید احمد خان نے بیس ہزار ٹین سرکاری گندم کی ٹرانسپورٹیشن میں کروڑوں روپے خوردبرد کرنے سے متعلق ریفرنس میں معاون ملزم  اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مردان کی عدالت میں عدم پیشی پر اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔

فاضل عدالت نے فوڈ کنٹرولر اضاخیل گودام عبدالجلیل کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت شروع کی تو عدالت کوبتایا گیا کہ ریفرنس میں معاون ملزم اسفندیار عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں ۔جس پر فاضل عدالت نے اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تیرہ جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔