October 22, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سرکاری گھروں سے متعلق کیس، متعلقہ عدالتوں کومقدمات پندرہ روز میں نمٹانے کا حکم

31-07-2018

 سپریم کورٹ نے سرکاری گھروں سے متعلق کیس میں متعلقہ عدالتوں کوسرکاری رہائش گاہوں کے مقدمات 15 روزمیں نمٹانے کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کودوبارہ تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی جبکہ سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری بلوچستان کوبھی نوٹس جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

 وکیل درخواست گزارنے موقف اپنا یا کہ صوبے کی تمام الاٹمنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کیں۔ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کودوبارہ تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان کونوٹس جاری کردیا۔

Related posts