September 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سرکاری گھروں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق از خود نوٹس کیس

12-07-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  نے سرکاری گھروں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ازخودنوٹس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ غیرقانونی قابضین گھرفوری طورپرخالی کریں، پولیس اہلکارغیرقانونی رہائش پذیرہیں، پولیس نے گھرخالی نہ کئے تورینجرزکومددکیلئے بلائیں گے۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ  بنچ نے سرکاری گھروں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ اسلام آباد پولیس کے اہلکارگھرخالی نہیں کررہے،پولیس کے ذمہ 35 کروڑکرایہ واجب الادا ہے ۔
عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری گھرمیرٹ پرالاٹ ہونے چاہئیں ۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔

Related posts