09-06-2017

سری لنکا نے  بھارت کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک بڑا ہدف بآسانی عبور کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے فتح  حاصل کر لی ہے ۔

چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 322 رنز کا ہدف دیا،  سری لنکن ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  بھارت کو سات وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی ۔

سری لنکا کی فتح کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کا پول بی مشکل مرحلہ بن گیا ہے کیونکہ ٹیبل اسکور پر چاروں ٹیمیں کے دو، دو پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ  ٹیم کو کل سری لنکا کو لازمی شکست دینا ہوگی۔