06-10-2017

سری لنکا سے ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا  ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہوگی جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، قومی ٹیم میں بلے باز اظہر علی کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، فخر زماں، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، حارث سہیل، محمد عامر، فہیم اشرف، رومان رئیس، حسن علی، شاداب خان، جنید خان اور عماد وسیم شامل ہیں۔