09-10-2017

سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کے لئے فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر دبئی ٹیسٹ کے دوران پنڈلی کی تکلیف کے باعث میچ سے باہر ہوگئے تھے اور ایم آر آئی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو ڈاکٹروں نے 2 سے 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد عثمان شنواری کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور فاسٹ بولر عثمان شنواری پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔