18-09-2017

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کے لیے قومی ٹیم کے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز رواں ماہ دبئی میں شروع ہوگی جس میں دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی جن میں سے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کے لیے جن 18 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے ان میں سرفراز احمد، اظہر علی، شان مسعود، احمد شہزاد، سمیع اسلم، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین ، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد اصغر، بلال آصف، میرحمزہ، محمد عامر، محمد عباس، وہاب ریاض اور حسن علی بھی کیمپ کا حصہ ہیں۔

قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 19 ستمبر سے 23 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔