11-09-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کےخلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

  پی سی بی کی جانبس ے جاری  شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم دورے میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔سری لنکا کے خلاف پوری ہوم  سیریز  یو۔اے۔ ای میں ہوگی جبکہ صرف ایک ٹی ٹوئنٹی انتیس اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا آغاز اٹھائیس ستمبر کو ٹیسٹ میچ سے ہوگا جبکہ  چھ اکتوبر سے شروع ہونیوالا دوسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔