15-08-2017

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔

سری لنکن کرکٹ  بورڈ  کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی جانچ پڑتال کے بعد ٹیم کو پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سری لنکن بورڈ حکام کے مطابق  کسی بھی غیرملکی دورے کے لئے حکومت کی اجازت ضروری ہے تاہم ستمبر میں دورہ پاکستان کے دوران ایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں بھی کھیلا جائے گا۔