30-06-2017

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جبکہ ٹیم رواں سال نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق سری لنکن بورڈ کے عہدیداروں نے امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ سری لنکا کا دورہ پاکستان رواں سال نومبر یا دسمبر میں متوقع ہے اور لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائے گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رواں سال ستمبر  کے مہینے میں ورلڈ الیون بھی پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی  شامل ہوں گے۔